سعداللہ اسودؔ

لاہور، پاکستان

معاشرتی تضادات کو محسوس کر کے اشعار میں بیان کرنے کی کاوش نوجوانی کے دنوں سے کرتا آرہا ہوں۔ نقوش ہستی، در ادراک پہ دستک اور خاموش مسافت کے عنوانات سے میرے تین اردو شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔’’سوچاں دی ونڈ‘‘ کے عنوان سے ایک پنجابی شعری مجموعے کی اشاعت عنقریب متوقع ہے۔سہ ماہی ادبی مجلے ’’قندیل ادب‘‘ کے مدیر اعلیٰ کی حیثیت سے گزشتہ تین سال سے سرگرم ہوں۔