Aamir Muhammad

Husband, Father, and Public Speaker in Bahrain

Watch my videos

دین اسلام وہ عظیم دین ہے جسکی تبلیغ کے لیے اللہ تعالٰی نے ساری مخلوقات میں سے سب سے اشرف انسان کا انتخاب فرمایا اور وہ ہیں { امام الانبیاء سید ولد آدم جناب محمد مصطفی صل اللہ علیہ وسلم } آپ اب جبکہ خاتم النبیین ہیں آپ پر نبوت کا دروازہ بند ہو گیا آپکے بعد کوئی نبی نہیں - مگر رب ذوالجلال نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر احسان کرتے ہوئے دعوت دین کا شرف آپکی امت کو بھی عطا فرمایا ، اب جو شخص اس عظیم شرف کو حاصل کرنا چاہتا ہے وہ اس عظیم مشن یعنی دعوت دین کو سینے سے لگائے اور خوب مکمل اخلاص کے ساتھ تبلیغ دین میں بھر پور کردار ادا کرے - داعی کے شرف و اعزاز کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ رب ذوالجلال نے اس عظیم مشن کو سر انجام دینے والے کی تعریف قرآن مجید میں فرمائی ہے، قولہ تعالٰی: اس سے بڑھ کر اچھی بات کس کی ہو سکتی ہے جو اللہ تعالٰی کی طرف { یعنی اللہ تعالی کے دین کی طرف } لوگوں کو دعوت دے اور خود بھی نیک اعمال کرے اور کہے کہ میں سب سے پہلے اللہ تعالٰی کا فرما بردار ہوں [فصلت:33] -چنانچہ ہماری تمام اھل اسلام سے قلبی گزارش ہے کہ دعوت دین کے اس بابرکت مشن میں ہمارا ساتھ دیں اور ان دورس کو خود بھی سنیں اور آگے دیگر احباب تک بھی شئیر کریں - جزاکم اللہ خیرا آپ کا بھائی { فقیر الی اللہ : عامر محمد بو أحمد }