Moinuddin Shami

Pakistan

میرا نام معین الدین شامی ہے۔ تخیلاتی دنیا میں شاعر سا ہوں، تحریر کی دنیا میں چار حرف جوڑنے کی کوشش کر لیتا ہوں۔ دنیا کو اپنے خیالات بتاؤں تو شاید کوئی دیوانہ کہے تو کوئی آئیڈیل ازم کا شکار۔۔۔ مگر میرا آئیڈیل ہے تو وہی جس کو ربّ العالمین نے ہمارے لیے آئیڈیل کہا ہے(صلی اللہ علیہ وسلم )،اور اس ہستیؐ کا تو دیوانہ ہونا باعثِ اعزاز ہے ۔ یہاں نشر کردہ تحریریں میرے دل کی ایک معمولی سی عکاّس ہیں۔۔۔ محسوسیات تو ورنہ کئی درجے بڑھی ہوئی ہیں۔

بس ’’جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے۔۔۔‘‘

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں التجاء ہے کہ وہ میرے ظاہر کو خوب سے خوب تر بنا دے اور میرے باطن کو میرے ظاہر سے بہتر اور میرے ہر عمل کو اپنے ہی لیے خالص کر لے۔ آمین ثم آمین یا ربّ العالمین۔